ملاکنڈ یونیورسٹی کے سکالر فخر عالم نے پی ایچ ڈی کرلی

جمعہ 22 جون 2018 12:51

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ملاکنڈیونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر فخرعالم نے پی ایچ ڈی کرلی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزملاکنڈیونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ویڈیوکانفرنس ہال میں منعقدہ تقریب جس میں پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹرفخرعالم کے سپروائزر سمیع الرحمان ،ایکسٹرنل سپروائزراورفیکلٹی ممبرزسمیت پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرزموجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر فخرعالم نے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں اپنی پی ایچ ڈی مقالے کاکامیابی سے دفاع کیاان کے اب تک 12تحقیقی مقالے بین الاقوامی جرنلزمیں شائع ہوچکے ہیںوہ گزشتہ کئی سالوں سے بحیثیت لیکچرار ملاکنڈیونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :