انجینئرنگ یونیورسٹی میں چار نئی فیکلٹیز قائم کردی گئیں

جمعہ جون 12:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور میں چار نئی فیکلٹیز قائم کردی گئیں۔اس بات کا فیصلہ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کی جانب سے منظوری دینے کے بعد کیا گیا ہے جس کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ارباب کو ڈین، فیکلٹی آف الیکٹریل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالعزیز عرفان کو ڈین، فیکلٹی آف مکینیکل، کیمیکل اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر اختر نعیم خان کو ڈین، فیکلٹی آف سول، ایگریکلچرل اینڈ مائننگ انجینئرنگ اورپروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام کو ڈین ،فیکلٹی آف آرکیٹکچر،الائید سائنسز اینڈ ہیومینٹیزتعینات کردیا گیا ہے جو کہ اگلے تین سال کی اپنے عہدوں پر خدمات انجام دیں گے۔