کسانوں کو سمارٹ فونز کی فراہمی محکمہ زراعت کا سنہرا کارنامہ ہے،کاشتکار جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے،رانا افتخار

جمعہ جون 12:51

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) محکمہ زراعت کے کسان دوست اقدامات قابلِ ستائش ہیں،کسانوں کو سمارٹ فونز کی فراہمی محکمہ زراعت پنجاب کا سنہرا کارنامہ ہے،ان سمارٹ فونز میں وہ تمام ایپلیکیشنز موجود ہیں جن کے استعمال سے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو گی اور وہ ماہرین سے زرعی مشاورت سے فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کر سکیں گے،ان خیالات کا اظہاررانا افتخار ،صدرانجمن کاشتکاراں پنجاب نے کیا،انہوں نے کہا کہ اس میں کو ئی شبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب میں پچھلے دو سالوں میں بے پناہ تبدیلیاں آئی ہیںاور زرعی اصلاحات و کسان پیکج کی بدولت موجودہ زرعی جی ڈی پی کا گراف 4 کے قریب ہے جو کہ ملکی ترقی کیلئے ایک خوش آئند سگنل ہے،اس ضمن میں محمد محمود، سیکرٹری زراعت پنجاب کے اقدامات اور پوری لگن سے جاری کاوشوں کو نہیں جھٹلایا جا سکتا،زراعت جیسا شعبہ جو کہ بہت پسماندہ ہو گیا تھا اس جدت پسندی کی راہ پر گامزن ہے اور کاشتکاروں کو زرعی قرضوں سے لیکر مختلف سبسڈیز ان کی دہلیز پر ملتی ہیں،ان سمارٹ فونزکی فراہمی کے بعد توسیعی خدمات کاشتکاروں کو پوری طرح میسر آگئی ہیں اور وہ اپنے گھر بیٹھے اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :