(ن) کے اپنے لوگ اب سلطنت شریفیہ کی مزید غلامی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ‘ جمشیدچیمہ
شریف ،زرداری خاندانوںکے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آنے پر عوام کی آنکھیںکھلی کی کھلی رہ گئی ہیں پی پی نے عوام کا خو ن چوسنے میں حکومت کا برابر ساتھ دیا ‘این اے 127میںنوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
جمعہ 22 جون 2018 13:12
(جاری ہے)
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ادوار کا جائزہ لیں اور دیکھیں کیا ا ن کی زندگیوںمیں خوشحالی اور آسودگی نے دستک دی ہے ۔
ایک ماچس کی ڈبی پر بھی ٹیکس وصول کرنے والی ریاست کی جانب سے عوام کو معیاری تعلیم ،صحت سمیت زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی گئی ہیں ۔دوسری جانب شریفوں اور زرداری خاندانوں کے سامنے آنے والے اثاثہ جات کا سن عوام کی آنکھیںکھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ خدارا عوام اپنے بارے میںخودسوچیں اور اگر اب بھی ووٹ کی طاقت کے استعمال کو صحیح بروئے کار نہ لایا گیا تو ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ بچے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں زراعت اور صنعت تباہی کی جانب گامزن ہیں، ہرسال لاکھوں لوگ روزگار کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں لیکن انہیں نوکریاں میسر نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم بطوراپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی کی طرح کردارادا کرتے تو حکمرانوں کی پانامہ سمیت اربوں ،کھربوں روپے کی کرپشن کبھی بھی قوم کے سامنے نہ آتی ۔(ن) لیگ والے دوسروں پر تو تنقید کرتے ہیں لیکن زعیم قادری کی پریس کانفرنس نے ٹکٹوں کی تقسیم میںمسلم لیگ کے میرٹ کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.