Live Updates

مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی دستاویز ہو گی‘ میاں عثمان

لوٹوں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کو اپنی شناخت کا چیلنج درپیش ہے ‘ امیدوار پی پی 153

جمعہ 22 جون 2018 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنما، پی پی 153سے امیدوارمیاں عثمان نے کہا ہے کہ تھوک کے حساب سے لوٹوں کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو ا پنی ہی جماعت میں اپنی شناخت کا چیلنج درپیش ہے ،مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی دستاویز ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں مقامی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلدصحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔ میاں عثمان نے کہاکہ صرف ٹکٹ کا حصول پارٹی سے وابستگی کا معیار نہیں ہوناچاہیے ۔ قیادت نے اگر موقع دیا تو اپنی بھرپو رجان لڑا دیں گے اور کامیابی حاصل کر کے اسمبلی کے اندر حلقے کی عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور اسے ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے جس برق رفتاری سے کام کیا ہے اس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

میاں عثما ن نے کہا کہ ٹکٹو ں کی تقسیم کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ نے کرناہے اور جو بھی فیصلہ ہو اسے سب کو تسلیم کرنا چاہیے جائے ۔ہم نے اپنی ذات سے آگے بڑھ کر اپنے ملک اور پارٹی کاسوچناہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات