برائلر گوشت کی قیمت مزید اضافے سے 283روپے فی کلو ہو گی

جمعہ 22 جون 2018 13:12

برائلر گوشت کی قیمت مزید اضافے سے 283روپے فی کلو ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) برائلر گوشت کی قیمت میں دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا جانے لگا۔ گزشتہ روز پرچو ن سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید8روپے اضافے سے 275روپے سے بڑھ کر 283روپے فی کلو ہوگی ۔فارمی انڈوں کی قیمت73روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔