ڈاکٹر اجمل ملک کا نیا اسٹیج ڈرامہ ’’بیگم ان شالیمار ‘‘ شروع

جمعہ 22 جون 2018 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا نیا اسٹیج ڈرامہ ’’بیگم ان شالیمار ‘‘ شروع ہو گیا جس کی کاسٹ میں صوبیہ خان ،شیزہ بٹ ،سنہری خان ،انیشا خان ،وردہ ،سونیا سیٹھی ،اقراء چوہدری ،سرفراز وکی ،مختار چن ،گڈو کمال ،وسیم پنوں ،طوطی برال ،اسد مکھڑا ،وقاص قیدو اور شاہد خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کا سپیل سات روز تک جاری رہے گا۔ڈرامے کا سکرپٹ ڈاکٹر اجمل ملک نے تحریر کیا ہے جو اس سے قبل سینکڑوں ڈراموں میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :