انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا شمالی کوریا کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے حمایت کا اعادہ

جمعہ 22 جون 2018 13:15

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چیئرمین تھوماس باچ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 2018ء جنوبی کوریا کے پیونگ چھانگ سرمائی اولمپک گیمز کے بعد آئی او سی عملی اقدامات کے ذریعے شمالی کوریا کی بین الاقوامی گیمز میں شرکت کی حمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

باچ نے کہا کہ رواں سال مارچ میں شمالی کوریا کے دورے کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ شمالی کوریا دو ہزار بیس میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپک گیمز ، 2022 میں بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز نیز 2018 میں بیونس آئرس یوتھ اولمپک گیمز میں شرکت کا خواہاں ہے۔

آئی او سی شمالی کوریائی کھلاڑیوں کی مذکورہ بین الاقوامی گیمز میں شرکت کیلئے مدد کرے گی۔ علاوہ ازیں باچ نے 2022 بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے لیے جاری تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ مذکورہ ایونٹ کے لیے چین کی جانب سے تیاریاں چین کی لگن اور کارکردگی کا مظہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :