ٹوپی میں عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کل (ہفتہ) سے شروع ہوگا

جمعہ 22 جون 2018 13:15

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ٹوپی کے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام کل ہفتہ سے شروع ہوگا۔ حج تربیتی پروگرام کے آرگنائزر حاجی عبد السلام اعوان نے بتایاکہ مدرسہ سیدنا سلمان فارسی بائی پاس روڈ ٹوپی میں 23 اور 24جون 2018 بروز ہفتہ اور اتوار حج و عمرہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوگا، جس میں ماڈل نقشوں کے ذریعے احکامات حج و عمرہ کی ادائیگی کے طریقے سکھائے جائینگے، خواتین کیلئے پردے کا خصوصی اہتمام ہوگا۔

(جاری ہے)

یکم جولائی 2018 کو بروز اتوار بمقام معہد الصدیق الدراسات اسلامیہ بام خیل میں، سات اور آٹھ جولائی، بروز ہفتہ و اتوار بمقام مسجد عمر فاروق اعظم محلہ محمد آباد مینئی ٹوپی روڈ، 14 اور 15 جولائی 2018 بمقام مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات گلشن اقبال مانیری پایان میں جبکہ تحصیل غازی میں بمقام ارشاد خان پلازہ بلمقابل یو بی ایل غازی میں حج کی آخری فلائٹ کے جانے تک ہر اتوار کے دن صبح 8 بجے تا 11 حج و عمرہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوگا۔