جامعہ شرینگل میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 22 جون 2018 13:16

دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںڈپٹی ڈایریکٹر بجٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سید ثمر سفتین ،ڈپٹی سیکرٹری فناس خیبر پختونخوا خورشید عالم اور ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سید محمد سہیل کے علاوہ رجسٹرار بادشاہ حسین،ڈائریکٹر فنانس محمد ادریس،ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ابرار حسین اور لکچرار پاکستان سٹڈی محمد نواز خان شریک تھے۔

اجلاس میں جامعہ کے سال 2018-19کیلئے ٹوٹل بجٹ کے حجم 492.33ملین پر تفصیلی بحث کے بعد منظور ی دی گئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محدود وسائل میں جامعہ کو آگے لے جانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔