حکومت گلگت بلتستان میں ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے،فداحسین

جمعہ 22 جون 2018 13:16

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء)سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان فدا حسین نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ،غذر پریس کلب کیلئے ہال کی منظوری مل چکی ہے جس کی تعمیر پر 1کروڑ 20لاکھ روپے خرچ ہوں گے جبکہ غذر پریس کلب کو تمام ضروری سازوسامان سے بھی آراستہ کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام اخباری مالکان اپنے کارکنوں کو ماہانہ 15ہزار روپے تنخواہیں دینے کے پابند ہیں جن کارکنان کو ماہانہ تنخواہیں نہیں دی جاتی ہیں ایسے مالکان کے خلاف کارکناں درخواست دیں تاکہ مناسب کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ خطے میں خصوصی شماروں کے نظام کو متعارف کرایاجارہا ہے جس پر حکومت دو کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔