یورپی یونین کے وزراء خزانہ کا یونان کا بیل آؤٹ پیکیج ختم کرنے پر اتفاق

جمعہ جون 13:16

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) یونان کے لئے 8 سال سے جاری مراعاتی پیکج کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی 19ریاستوں کے وزرائے خزانہ یونان کے بیل آؤٹ پروگرام کو ختم کرنے کی شرائط پر متفق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شرائط کے مطابق یورپی یونین یونان کو 15 ارب یورو کی آخری ادائیگی کرے گی جبکہ یونان کو قرضہ لوٹانے کی مدت میں 10 سال کی توسیع کی جائے گی۔ یورپی یونین وزرائے خزانہ کے مابین اس نئے معاہدے سے 2010ء کے بعد سے یونان کے لئے جاری تیسرے بیل آؤٹ پیکج کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :