ویز گارڈ گروپ کا مہاجرین کے موضوع پر ہونے والی سمٹ میں شمولیت سے انکار

جمعہ 22 جون 2018 13:16

وارسے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پولینڈ، ہنگری، سلوواکیہ اور چیک ریپبلک پر مبنی ویز گارڈ گروپ یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کو مضبوط بنانے اور مہاجرین کو بلاک سے باہر رکھتے ہوئے پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کے حوالے سے متفق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ہنگیرین وزیراعظم وکٹور اوربان نے بدھاپسٹ میں ویز گارڈ گروپ کی ایک میٹنگ کے بعد بتائی۔ ملاقات کے بعد چیک وزیراعظم اندریج بابیس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مہاجرت سے نمٹنے کے لئے یورپی سرحدی ایجنسی فرونٹیکس کو مضبوط بنایا جانا چاہیے۔ ویز گارڈ گروپ نے مہاجرت کے حوالے سے ہفتے کے اختتام پر ہونے والی یورپی یونین سمٹ میں شرکت سے بھی انکار کردیا ہے۔