مہاجرین کو لانے والا جرمن این جی او کا جہاز ضبط کرلیا جائے گا، اٹلی

جمعہ 22 جون 2018 13:16

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) اٹلی نے کہا ہے کہ وہ 226 مہاجرین کو لانے والے امدادی جہاز لائف لائن کو قبضے میں لے گا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ایک غیر سرکاری فلاحی جرمن تنظیم لائف لائن کے امدادی جہاز نے جس پر ہالینڈ کا جھنڈا لہرا رہا ہے، لیبیا کے ساحل سے بین الاقوامی پانیوں میں ڈوبتے مہاجرین کو بچایا تھا اور ایک اطالوی بندرگاہ میں لنگر انداز ہونے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے تاہم جہاز کو ہالینڈ کی طرف جانے کو کہا ہے۔ ہالینڈ نے جہاز کی ذمہ داری لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا ہے کہ یہ جہاز ہالینڈ میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :