انڈونیشیا کے مذہبی رہنما کو داعش کی معاونت کے جرم میں سزائے موت

جمعہ 22 جون 2018 13:23

جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) انڈونیشیا میں انتہا پسندانہ نظریات کے حامل ایک مذہبی رہنماء کو جمعہ کو موت کی سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ سزا انہیں شدت پسند گروپ داعش کی جانب سے کئے گئے دہشت گردانہ حملوں میں معاونت پر سنائی گئی۔ عبد الرحمن کو انڈونیشیا میں داعش کے نظریات کا اہم حمایتی سمجھا جاتا ہے۔ جکارتہ کی ایک عدالت نے امان عبدالرحمن پر داعش سے روابط اور 2016ء میں جکارتہ میں اسٹار بکس پر خود کش بم حملے میں معاونت کی فرد جرم عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :