یوگینڈا کے مہاجر کیمپ میں لڑائی کے نتیجے میں4 افراد ہلاک

جمعہ 22 جون 2018 13:23

کمپالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) یوگینڈا میں پولیس کا کہنا ہے کہ عالمی فٹ بال میچ کے دوران مہاجرین کے ایک کیمپ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے اس خون خرابے میں ملوث ہونے کے الزام میں جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے 15 مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقامی پولیس کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی مغربی نیل کے علاقے میں قائم ایک مہاجر کیمپ میں پناہ گزینوں کے دو نسلی گروپوں کے درمیان میچ کے دوران نشستوں کے جھگڑے پر ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :