الوداع۔۔ محمد عامر نے کروڑوں شائقین کرکٹ کو افسردہ کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جون 2018 13:01

الوداع۔۔ محمد عامر نے کروڑوں شائقین کرکٹ کو افسردہ کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آخری سیریز ہو گی۔ یاد رہے کہ محمد عامر کو دورہ اسکاٹ لینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کا درد نکل آیا تھا۔

(جاری ہے)

دو روز قبل منظر عام پر آنے والی خبروں کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر قومی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے اہم میٹنگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا تھا کہ تیار کردہ پلان سلیکشن کمیٹی کو دیا جائے گا جو محمد عامر کو اس سے آگاہ کرے گی۔ تاہم اب محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :