کیلاشی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

خواتین کے انکار کے باوجود مذکورہ شخص اٴْن کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی کوشش کرتا رہا

جمعہ 22 جون 2018 13:26

کیلاشی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) چترال کی لیڈی پولیس نے کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) چترال کے مطابق لیڈی پولیس سے گرفتاری کا مقصد ملزم کو احساس دلانا تھا کہ چترال کی خواتین کمزور نہیں۔ملزم ایمل خان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔کچھ روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک نوجوان چترال میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کرتا دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا گیاکہ ایک شخص نے زبردستی راستے سے گزرنے والی خواتین کی تصاویر اور فوٹیج بنانے کی کوشش کی۔خواتین کے انکار کے باوجود وہ شخص اٴْن کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی کوشش کرتا رہا۔خواتین بچنے کیلئے تیز تیز چلتی رہیں اور چادر اور دوپٹے سے منہ چھپاتی رہیں لیکن وہ شخص ویڈیو بناتا رہا۔ویڈیو بنانے والا شخص خود کو پولیس اہل کار اور پشاور کا رہائشی ظاہر کرتا رہا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور پولیس کے متحرک ہونے کے بعد خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملزم ایمل خان نے سوشل میڈیا پر آکر اپنے فعل پر معافی مانگ لی۔