پیسکو کے اعلیٰ حکام نے کوہاٹ میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعات کا نوٹس لے کر ایگزیکٹیو انجینئر اور ایس ڈی او کو فوری طور پر معطل کردیا

جمعہ 22 جون 2018 13:26

بانڈہ داؤدشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پیسکو کے اعلیٰ حکام نے کوہاٹ میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعات کا نوٹس لے کر ایگزیکٹیو انجینئر اور ایس ڈی او کو فوری طور پر معطل کردیا اوردونوںواقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے شیرکوٹ کمپلینٹ آفس میں تعینات مشتاق لائن مین عیدالفطر کے روز کوہاٹ کے نواحی علاقے نصرت خیل میں بجلی کے مین لائن میں فنی خرابی دورکرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع پرہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا جبکہ کمپلینٹ آفس محمدزئی میں تعینات عرفان اسسٹنٹ لائن مین عید سے قبل علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر لگاتے ہوئے کھمبے سے گر گیاتھا اور شدید چوٹیں آئی تھیںجو کئی روز ہسپتال میں گزارنے کے بعد جاں بحق ہوگیاتھا۔

ان دونوں واقعات کا پیسکوکے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا اورمبینہ طورپر غفلت اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر واپڈارورل ڈویژن کے ایگزیکٹیو انجینئریوسف حسین اور ایس ڈی او امجد نعیم کو فوری طوپر معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :