ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے چکوال ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز مکمل

جمعہ 22 جون 2018 13:26

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے چکوال ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چکوال ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے چنائو کیلئے اوپن ٹرائلز گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم، چکوال میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہوئے اور 20 کھلاڑیوں کو فائنل کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر ٹورنامنٹ جولائی میں شروع ہوگا۔