دالبندین اور نواحی علاقے چہتر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق ، 2 زخمی

جمعہ 22 جون 2018 13:26

چاغی۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) دالبندین اور نواحی علاقے چہتر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئی.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل چہتر میں تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر بابدین نامی نوجوان شدید زخمی ہوا تھا جسے کوئٹہ منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا. دوسرے حادثے میں مشرقی بائی پاس دالبندین میں تیز رفتار موٹر سائیکل اگلا ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا جس کے سبب دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کی غرض سے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا. اس سلسلے میں مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔