پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے حلقہ پی بی 24 کوئٹہ سے نامزد امیدوارنعمان خان ناصر نے اپنی الیکشن مہم شروع کردی ہے

جمعہ 22 جون 2018 13:29

کوئٹہ۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے حلقہ پی بی 24 کوئٹہ سے نامزد امیدوارنعمان خان ناصر نے اپنی انتخابی مہم کاآغاز کرتے ہوئے حلقے کے مختلف مقامات پرکارنر میٹنگز اورڈورٹوڈور مہم شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

نعمان خان ناصرنے کچلاک میں مختلف مقامات کادورہ کرکے عوام کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف اورصدر مسلم لیگ (ن )محمد شہباز شریف کاپیغام پہنچاتے ہوئے کہاکہ ووٹ کاتقدس پامال نہیں ہونے دینگے اورمسلم لیگ (ن ) عوام کی طاقت سے الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کریگی ۔