کشمیری آگ اور خون کے دریا عبور کر رہے ہیں ،کشمیریوں کی لازوال قربانیوں سے منزل قریب تر آرہی ہے،مسلم کانفرنس ریاست کے حقوق کی محافظ ہے ، صدرمسلم کانفرنس بھمبر

جمعہ 22 جون 2018 13:30

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ کشمیری آگ اور خون کے دریا عبور کر رہے ہیں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں سے منزل قریب تر آرہی ہے اقوام عالم نے دوہرا معیار ترک نہ کیا تو جنوبی ایشیاء میں ایسی خونی آگ بڑھکے گی کہ کچھ بھی باقی نہیں بچے گا مسلم کانفرنس ریاست کے حقوق کی محافظ ہے قائدین کے مشن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر نے یہاں صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیا اقبال انقلابی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر بر بریت کی انتہاء کر دی ہے کشمیر ی طلباء نے سینوں پر گولیاں کھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جبری قبضے کو نہیں مانتے جس قوم کے نوجوان آزادی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں دنیا کی کوئی طاقت انہیں غلام نہیں بناء سکتی انہوں نے کہا کہ قائد ملت چوہدری غلام عباس اور رہبر مسلم کانفرنس سردار محمد عبدالقیوم خان کی نظریاتی سوچ فکر اور شہدا کے مشن کو کامیابی سے مشن سے ہمکنار کریں گے فوج ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے انہوں کہا کہ مسلم کانفرنس نظریاتی قوت کی حامل کشمیریوں کی سیاسی قوت ہے جس نے گونا گو ں مشکلات کے باوجود دین اسلام کی سربلندی پاکستان کی مضبوطی اور تحریک آزاد ی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے راریخی کردار اد اکیا ہے مسلم کانفرنس کے کا رکنوں نے اپنے آپ کو تحریک آزادی کیلئے وقف کر رکھا ہے مسلم کانفرنس کے کارکن صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد ہیں اور تحریک آزاد ی کی کامیابی کیلئے اپنی جدوجہد جار ی رکھیں گے ۔