Live Updates

عمران خان صرف ایک دن میں اپنے ووٹ بنک میں 10لاکھ ووٹوں کا اضافہ کر سکتے تھے اگر؟

عمران خان اگر زلفی بخاری کو بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیتے تو ان کے دس لاکھ ووٹ بڑھ جاتے اور میڈیا بھی ان کی تعریف کرتا رہتا، معروف کالم نگار رؤف کلاسرا کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جون 2018 13:31

عمران خان  صرف ایک دن میں اپنے ووٹ بنک میں 10لاکھ ووٹوں کا اضافہ کر سکتے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2018ء) معروف کالم نگار رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان زلفی بخاری کے معاملے کو کو اپنے لیے مثبت طور پر بھی استعمال کر سکتے تھے لیکن ان کو ایسے مفید مشورے دینے والا کوئی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار رؤف کلاسرا کا اپنے ایک کالم’ضروت ہے spin doctors کی ‘ میں لکھا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چارٹرڈ طیارے پر عمرہ کرنے کے لئے نہیں جانا چاہئیے تھا۔

تو میں نے ان سے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس مشاہد حسین اور حسین حقانی جیسے مشیر ہوتے تو وہ عمران خان کو مشورہ دیتے کہ وہ زلفی بخاری کو سیاسی طور پر اپنے لیے استعمال کرتے۔کل کے بچے زلفی بخاری نے عمران خان کو اپنی ذات کے لیے استعمال کر لیا ۔

(جاری ہے)

اگر عمران خان کے پاس سمجھدار مشیر ہوتے تو جونہی انہیں پتہ چلتا کہ زلفی کا نام ای سی ایل پر ہے تو عمران سے وہ کہتے کہ زلفی کو کہو بیٹا آپ واپس جائو‘ اپنا نام کلیئرکرائو‘کل پرسوں آجانا ۔

یہ خبر خود میڈیا کو لیک کرتے کہ عمران خان نے قانون کی خاطر اپنے ذاتی دوست کو ائیر پورٹ سے واپس بھیج دیا۔ شام تک سب ٹی وی چینلز اور اینکرز عمران خان کے نعرے مار رہے ہوتے اور دس لاکھ ووٹ بڑھ چکے ہوتے۔ لیکن عمران خان کا الیکشن قریب آتے ہی سیاسی خودکشی کرنے کو دل کرتا ہے۔ا لیکشن کے دنوں میں زلفی بخاری والا ایسا کام کیا ہے جو گلے میں پڑ چکا ہے۔ ایک جھوٹ نبھانے کے لیے کئی بولنے پڑگئے ہیں۔عمران خان نے اپنی پارٹی میں کئی الیٹیبلز تو بھاری کر لیے لیکن ان میں کوئی ایک بھی سپن ڈاکٹر نہیں ہے جو عمران خان کو مفید مشورے دے۔اور عمران خان کی خوش آمد کرنے کی بجائے ان کو نقصان ہونے سے بچائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات