افغانستان، 4صوبوں میں طالبان حملے، 38 اہلکار جاں بحق

افغان فورسز کے داعش کے خلاف آپریشن میں 23دہشت گرد ہلاک آپریشن ننگرہار آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف کیا گیا

جمعہ 22 جون 2018 13:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) افغانستان میں 4مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کی38 اہلکار جاں بحق ہوگئے ، افغان سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 23دہشت گرد ہلاک کر دئیے،آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف کیا گیا،حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں 4مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کی38 اہلکار جاں بحق ہوگئے ، افغان سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 23دہشت گرد ہلاک کر دئیے،آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا،حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کر دی۔

(جاری ہے)

افغانستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں گزشہ بارہ گھنٹوں کے دوران افغان فورسز کے اڑتیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے چار صوبوں میں یہ کارروائیاں سر انجام دیں۔ حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے دن بھی طالبان نے اپنی مختلف عسکری کارروائیوں میں انچاس سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جب کہ دوسری جانب افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ننگرہارا ور کنار میں کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔افغانستان کے مشرقی صوبوں ننگرہارا ور کنار میں کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔افغانستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا۔بیان کے مطابق فضا اور زمین سے جاری آپریشن میں تنظیم کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک اور تنظیم کی 2 بڑی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔