بھارت بھی امریکی تجارتی پالیسی کے خلاف میدان میں کود پڑا

29امریکی اشیاء پر اضافی محصولات عائد کر دئیے ، وزارت خزانہ

جمعہ 22 جون 2018 13:50

بھارت بھی امریکی تجارتی پالیسی کے خلاف میدان میں کود پڑا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) بھارت بھی امریکی تجارتی پالیسی کے خلاف میدان میں کود پڑا، امریکی مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا، 29امریکی اشیاء پر اضافی محصولات عائد کئے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے امریکا سے درآمد کی جانے والی کئی مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی کے یہ اقدامات ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر بالترتیب دس اور پچیس فیصد محصولات عائد کیے جانے کے ردِ عمل میں کیے گئے ہیں۔

بھارتی وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انتیس امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ پر اضافی ٹیکس فوری طور پر لاگو ہوں گے، جب کہ دیگر پر اضافی محصولات کا نفاذ چار اگست سے ہو گا۔