امریکہ و یورپ مابین حقیقی عدم اتفاق تاہم دفاع اور سلامتی کا رشتہ مضبوط خطوط پر استوار،سیکرٹری جنرل نیٹو

جمعہ 22 جون 2018 13:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ و یورپ مابین حقیقی عدم اتفاق پایا جاتا ہے تاہم دفاع اور سلامتی کا رشتہ مضبوط خطوط پر استوار ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اور یورپ کے درمیان حقیقی عدم اتفاق پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ٹرانس اٹلانٹک دفاع اور سلامتی کا رشتہ مضبوط خطوط پر استوار ہے۔ اسٹولٹن برگ نے یقین کا اظہار کیا کہ رواں برس جولائی میں ہونے والی نیٹو سمٹ میں تمام رکن ممالک اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے مطابق اختلافات حقیقت پر مبنی ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات ہمیشہ کے لیے برقرار رہیں گے، لیکن ان کو محفوظ اور برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :