اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر فراڈ اور اعتماد شکنی کے الزامات عائد

وزیراعظم کی اہلیہ نے ہوٹل سے کھانا خریدنے کے لیے سرکاری مال سے چھیانوے ہزار ڈالر خرچ کیے،وزارت انصاف

جمعہ 22 جون 2018 13:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر فراڈ اور اعتماد شکنی کے الزامات عائد کر دئیے گئے، وزیراعظم کی اہلیہ نے ہوٹل سے کھانا خریدنے کے لیے سرکاری مال سے چھیانوے ہزار ڈالر خرچ کیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت انصاف کے مطابق وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر دفتر استغاثہ نے فراڈ اور اعتماد شکنی کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔

اس بیان کے مطابق یروشلم کے ضلعی پراسیکیوٹر نے کچھ عرصے قبل ایک طویل تفتیشی عمل مکمل کرنے کے بعد فرد جرم عائد کی تھی۔ وزارت انصاف کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ نے ہوٹل سے کھانا خریدنے کے لیے سرکاری مال سے چھیانوے ہزار ڈالر خرچ کیے۔ پولیس پہلے ہی اس حوالے سے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کر چکی ہے۔ دوسری جانب نیتن یاہو خاندان کے ترجمان نے ان الزامات کو لغو قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :