بریگزٹ کے بعد آئرلینڈ برطانی کا سرحدی معاملہ حل کیا جائے،یورپی یونین

سرحدی تنازعہ کے حل تک مکمل آئر لینڈ یونین میں شامل رہے گا،صدر یورپی کمیشن

جمعہ 22 جون 2018 13:50

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد آئرلینڈ برطانی کا سرحدی معاملہ حل کیا جائے، سرحدی تنازعہ کے حل تک مکمل آئر لینڈ یونین میں شامل رہے گا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین بارڈر کنٹرول کا معاملہ حل کرنے کے لیے برطانیہ کو جلد اہم اقدامات کرنا پڑیں گے۔

ینکر آئرلینڈ کے دورے پر ڈبلن میں ہیں۔ شمالی آئرلینڈ برطانیہ کا حصہ ہے جب کہ آئرلینڈ یورپی یونین کا رکن ملک ہے۔ برطانیہ بریگزٹ کے بعد اس سرحد پر بارڈر کنٹرول نافذ رکھنا چاہتا ہے۔ یورپی یونین نے یہ تجویز بھی پیش کر رکھی ہے کہ معاملات حل ہونے تک آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ یونین ہی میں شامل رہیں، تاہم برطانیہ اس تجویز سے متفق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :