بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی مشترکہ تجارتی منڈی کا حصہ نہیں رہے گا، برطانوی وزیر تجارت

تجارتی منڈی میں شامل رہ کر لندن حکومت دوبارہ یہ اختیارات واپس برسلز کے حوالے نہیں کرنا چاہتی،لیام فوکس

جمعہ 22 جون 2018 13:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی مشترکہ تجارتی منڈی کا حصہ نہیں رہے گا، تجارتی منڈی میں شامل رہ کر لندن حکومت دوبارہ یہ اختیارات واپس برسلز کے حوالے نہیں کرنا چاہتی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر تجارت لیام فوکس کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی مشترکہ تجارتی منڈی کا حصہ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لندن حکومت یہ واضح کر چکی ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی سنگل مارکیٹ اور کسٹمز یونین میں شامل نہیں رہے گا۔ برطانوی وزیر کے مطابق عوام نے بریگزٹ ریفرنڈم میں ان معاملات پر برطانوی کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا اس لیے تجارتی منڈی میں شامل رہ کر لندن حکومت دوبارہ یہ اختیارات واپس برسلز کے حوالے نہیں کرنا چاہتی۔

متعلقہ عنوان :