یوروزون بجٹ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا،پولینڈ

جمعہ 22 جون 2018 13:50

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے تجویز کردہ یوروزون بجٹ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے تجویز کردہ یوروزون بجٹ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔

(جاری ہے)

یورو زون میں اصلاحات کی تجاویز فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے پیش کی ہیں اور انہیں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی تائید بھی حاصل ہے۔

یورو کرنسی زون کے انیس رکن ہیں جب کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد اٹھائیس ہے۔ پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن ممالک اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا۔ تاہم اگر یورپی یونین کے بجٹ سے رقم نکالی گئی تو اس کا مطلب یونین کا خاتمہ ہو گا۔