گڈانی پکنک پوائنٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 7افراد ڈوب گئے،چار خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں

جمعہ 22 جون 2018 14:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) گڈانی پکنک پوائنٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 7افراد ڈوب گئے۔ جمعہ کو گڈانی پکنک پوائنٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے سات افراد ڈوب گئے پولیس کے مطابق ڈوبنے والی چار خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

ایک بچی کو بچا لیا گیا جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کراچی کے علاقے کچھی باڑہ کی رہائشی تھیں۔

متعلقہ عنوان :