دارلحکومت صنعا ء کی بازیابی تک معرکے جاری رہیں گے،یمنی صدرپرعزم

سرکاری افواج نے الحدیدہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مختلف محاذوں پر عسکری آپریشن جاری رہیں گے،گفتگو

جمعہ جون 14:24

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے واضح کیا ہے کہ دارالحکومت صنعاء پر کنٹرول حاصل کرنے اور مکمل ریاستی اداروں کی بازیابی کیلئے مختلف محاذوں پر عسکری آپریشن جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے عدن میں یمنی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افواج نے الحدیدہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر ہادی نے اس موقع پر سعودی عرب اور امارات کے ساتھ مستقبل میں شراکت اورتعاون کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیاہے۔

متعلقہ عنوان :