سعودی پولیس نے اغواء میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری کو گرفتارکرلیا

اغوا کنندگان نے مغوی سعودیوں کو مارا پیٹا تھا اور انہیں زبردستی بے لباس کرکے تصاویر بھی بنا لی تھیں،پولیس ترجمان

جمعہ 22 جون 2018 14:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ریاض پولیس نے دو سعودی شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے 7 مقامی شہریوں اور ایک یمنی کو گرفتار کرلیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اغوا کنندگان نے مغوی سعودیوں کو مارا پیٹا تھا اور انہیں زبردستی بے لباس کرکے تصاویر بھی بنا لی تھیں۔

(جاری ہے)

ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اغوا کی واردات دوروز قبل ہوئی تھی۔

پولیس نے رپورٹ ملنے پر منصوبہ بند طریقے سے اغوا کنندگان کی گرفتاری کی اسکیم تیار کی۔ ان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔ واردات کرنے والوں نے اقبال جرم کرلیاہے۔ معاملہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اغوا کی واردات نہایت سنگین تھی۔ پولیس اس قسم کی وارداتوں کو لگام لگانے کے سلسلے میں انتہائی پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :