بھارتی ایئرلائن کے پائلٹ نے مسافروں کو جہاز سے نکالنے کیلئے اے سی فل کردیا
فلائٹ میں تاخیر اورپھر باہر نکالنے پر مسافروں نے احتجاج کیا،168مسافرسوارتھے،اکثر کی حالت خراب
جمعہ 22 جون 2018 14:24
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھاکہ فلائٹ نے صبح 9 بجے روانہ ہونا تھا لیکن وہ آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، بورڈنگ کے بعد ہمیں ڈیڑھ گھنٹے تک طیارے میں بھوکا پیاسا بٹھایا گیا، جس کے بعد پائلٹ نے تمام مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ جہاز سے نیچے اتر جائیں اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔
دیپانکار رائے نے مزید بتایا کہ جب شدید بارش کی وجہ سے مسافروں نے جہاز سے اترنے سے انکار کیا تو کپتان نے اے سی کو فل کرکے چلا دیا، جس سے طیارے میں دھند جیسی صورتحال پیدا ہوگئی اور لوگوں کا دم گھنٹنے لگا، کئی خواتین نے قے کردی جبکہ بچوں نے رونا شروع کردیا۔دیپانکار رائے کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر جہاز کے عملے سے اے سی کو بند کرنے کی گزارش کر رہے ہیں۔دوسری طرف رابطہ کرنے پر ایئر لائن انتظامیہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ فلائٹ ساڑھے 4 گھنٹے تک تکنیکی وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہوئی، تاہم اے سی کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ معمول کی بات تھی اور مرطوب صورتحال میں اِسی طرح کیا جاتا ہے۔ایئرلائن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مسافروں کو ریفریشمنٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متبادل انتظامات بھی کیے گئے۔تاہم اس حوالے سے دیپانکار رائے نے بتایا کہ انتظامیہ نے مسافروں کو جہاز سے اتارنے کے بعد کہا کہ وہ ایئرپورٹ کے فوڈ کورٹ میں چلے جائیں اور وہاں کھانا حاصل کرنے کے لیے اپنے بورڈنگ پاسز دکھائیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لیکن جب ہم وہاں پہنچے تو فوڈ کورٹ والوں نے ہمیں کھانا دینے سے انکار کردیا اور جب ہم دوبارہ فلائٹ میں سوار ہوئے تو ایئرلائن انتظامیہ نے ہمیں سینڈوچ اور ایک پانی کی بوتل فراہم کی، یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.