سیلفی کے شوق نے بھارتی خاتون کی جان لے لی ،

500فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک

جمعہ 22 جون 2018 14:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ہل اسٹیشن پر پکنک کے لئے آئی دہلی کی33سالہ خاتون سیلفی کے شوق میں 500فٹ گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ کے بعد اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کی لاش نکال کر اسپتال پہنچائی گئی جہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا۔ 2015میں سیلفی لینے کے دوران ہونے والی اموات میں نصف سے زائد کا تعلق بھارت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :