وزیرتعمیرات عامہ ومواصلات کا یونین کونسل بھیڈی کا تفصیلی دورہ

عوام کی خوشحالی کے لیے بھیڈی میں صحت ،تعلیم اور رسل و رسائل کو فعال بنایا جائے گا‘چوہدری محمد عزیز

جمعہ 22 جون 2018 14:24

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ بھیڈی کے عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں ۔انہوں نے یہ بات بھیڈی /موہری میدان عید ملن پارٹی میں کہی ۔وزیر حکومت نے یونین کونسل بھیڈی کا تفصیلی دورہ کیا ۔دورہ میں اُن کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حویلی سہیل مسعود ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور کے علاوہ سیاسی کارکنان موجود تھے ۔

وزیر حکومت نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے لیے بھیڈی میں صحت ،تعلیم اور رسل و رسائل کو فعال بنایا جائے گا۔اس کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔وزیر تعمیرات و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے ریسٹ ہائوس بھیڈی میں عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور اُن کے مسائل سُنے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بھیڈی ضلع حویلی کا دور دراز علاقہ ہے ۔اور کنٹرول لائن پر واقع ہے کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام کے لیے بھی حکومت نے اقدامات کیے ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گاانہوں نے ضلعی آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھیڈی میں صحت تعلیم اور بالخصوص رسل و رسائل کا خصوصی خیال رکھیں ۔

تا کہ عوام کو کوئی دقت پیش نہ آئے ۔بعد ازاں وزیر حکومت نے کالا خان ،قاری نور احمد عباسی اور نیک محمد کے علاوہ مختلف جگہوں پر فوت ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔وزیر حکومت نے بھیڈی مغلاں میںسخی سائیں بہادر کے عرس مبارک میں بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :