آزاد کشمیر میں قائم( ن) لیگ کی حکومت ریکارڈترقیاتی کام کروارہی ہے‘سردار محمد زاہد

آئینی ترمیم کے تحت کشمیرکونسل کے اختیارات آزادحکومت کومنتقل ہونے سے عوام کے حوصلے بلندہوئے ہیں‘ایڈمنسٹریٹربلدیہ کوٹلی

جمعہ جون 14:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدنے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںقائم ن لیگ کی حکومت ریکارڈترقیاتی کام کروارہی ہے آئینی ترمیم کے تحت کشمیرکونسل کے اختیارات آزادحکومت کومنتقل ہونے سے عوام کے حوصلے بلندہوئے ہیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے جرات مندانہ فیصلے اوردلیرانہ اقدام کے باعث آزادکشمیرکے لوگوںکوان کاحق ملاہے اورآزادکشمیرپہلی باراختیارات کے استعمال میںخودمختارہواہے آزادکشمیرحکومت کابجٹ بھی دگناہوگیاہے اب ہرطرف گڈگورننس،میرٹ،انصاف اورتعمیروترقی کادوردورہ ہے این ٹی ایس کانفاذ،پبلک سروس کمیشن کاقیام ن لیگ کی حکومت کے اہم کارنامے ہیںن لیگ کی حکومت آزادخطہ کی تعمیروترقی کی ضامن جماعت ہے ن لیگ کی حکومت نے آزادخطے کی ترقی وخوشحالی کے عمل کومزیدآگے بڑھایاہے آج خطہ کے اندریکساں انصاف کی فراہمی ممکن ہوچکی ہے وزیراعظم آزادکشمیراوران کی ٹیم نے ایکٹ میںترمیم اورختم نبوت ﷺ بل پاس کرواکرایساتاریخ سازکارنامہ سرانجام دیاہے جس سے کشمیری عوام کے سرفخرسے بلندہوگئے ہیںپبلک سروس کمیشن کوغیرجانبداربنانے،این ٹی ایس کانفاذ کرنے سے میرٹ کابول بالاہوگیاہے اوربلاتخصیص تعلیم یافتہ نوجوانوںکوملازمت کے مواقع مل رہے ہیںانہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے دلیرانہ فیصلوںنے آزادخطہ میںریاستی تشخص بحال کیاہے ن لیگ کی حکومت عوام سے کئے ہروعدے کوعملی جامہ پہنارہی ہے پورے آزادکشمیرمیںبلاتخصیص تعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے تعلیم،،صحت،سکولزسمیت دیگرتمام محکمہ جات کی کارکردگی میںگرانقدراضافہ ہواہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میںہونے والے حالیہ انتخابات میںن لیگ ایک بارپھرتاریخ سازاورریکارڈکامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورعوامی خدمت کاسفرجاری وساری رکھے گی پی ٹی آئی شعبدہ بازوںکی جماعت ہے عمران خان کی اصلیت کوعوام پہچان چکے ہیںباشعورعوام عمران خان جیسے مکاروںکی چالوںمیں نہیںآئیگی سابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف نے پاکستان کواندھیروںسے نکال کرروشنیوںمیںبدلادہشت گردی جیسے ناسورکوختم کرکے امن وسکون کاگہوارہ بنایاانشا ء اللہ تعالیٰ پاکستان میںہونے والے انتخابات میںن لیگ کامیاب ہوگی انہوںنے کہاکہ کوٹلی سٹی کوبہت جلدرول ماڈل،ترقی یافتہ اورمثالی سٹی بنائونگا کوٹلی شہرمیرااپناشہرہے اس کی بہترگی،کشادگی،خوبصورتی اورمثالی بنانے کے لیے جس قدربھی ممکن ہوسکااقدامات اٹھائونگاآج کوٹلی سٹی کی سڑکیںبہتروپختہ ہورہی ہیںعوام کوان کی دہلیزپرسہولیات میسرہورہی ہیں۔