مکمل غیر جانبدار رہ کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے‘ حسن عسکری

جمعہ جون 14:44

مکمل غیر جانبدار رہ کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران حکومت مکمل طور پرغیر جانبدار ہے ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور میں سرکاری افسران سے محکمانہ امور اور انتظامی معاملات پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت مکمل طور پرغیرجانبدار ہے، مکمل غیر جانبدار رہ کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

ہماری کارکردگی خود غیرجانبداری کی گواہی دے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے بے روزگاری، افلاس اور غربت کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، یہ تمام شعبے قومی تعمیر نو میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ قوانین موجود ہیں، ان پر عملدرآمد کرانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔