ہنجر وال میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا،ڈرائیور فرار

جمعہ 22 جون 2018 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ہنجر وال میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ کینال ویو کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔