Live Updates

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں حاضری ،

مذہبی رسومات ادا کیں پاکستان ہمارے گوروئوں کی دھرتی ہے ،گوردواروں کو خوبصورت اور محفوظ بنانے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں‘یاتریوں کی گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سکھ مذہب کے معروف لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں حاضری دیکر مذہبی رسوامات ادا کیں ،ڈپٹی سیکرٹری عمران خان ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،عبداللہ اویس ،کیئر ٹیکر عصمت اللہ خان و یگر بھارتی جتھہ کے ہمراہ موجود تھے ۔

اسکے علاوہ صحافی،دانشور،انسانی حقوق تنظمیوں کے نمائندے و دیگر لوکل سکھ رہنمائوں نے بھی گورو دوارہ پنجہ صاحب میں سکھ یاتریوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر پارٹی لیڈر سردار بلویندر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان ہمارے گوروئوں کی دھرتی ہے ہمیں یہاں آکر دلی سکوں محسوس ہوتا ہے اس سے قبل پاکستان کا دورہ کر کے واپس جانے والے سکھ بھائیوں سے ہمیں معلوم ہوا تھا کہ یاتریوںکی پاکستان میں بہت زیادہ عزت احترام اور مہمان نوازی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہماری مذہبی عبادت گاہوں کو خوبصورت اور محفوظ بنا یا گیا ہے جس پر ہم سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر اور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جگ موہن سنگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ یہاں آنے والے یاتریوں کو اس سے بھی زیادہ احترام دیا جاتا ہے ۔سیکورٹی کے علاہ ہمارے خدمت کرنے کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ کا عملہ موجود رہتا ہے ۔

جتھ کے ہمراہ بھارت سے آئے دیگر سکھ یاتری مر د وخواتین نے بتایا کہ گورو دوارہ میں صفائی کے انتظامات بہت اچھے ہیں ہمیں رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات بہتر طریقہ سے میسر ہیں۔جس پر ہم سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق وزیر کے بہتر شکر گزار ہیں۔یاتریوں نے گورو دوارہ کی خوبصورتی دیکھ کر بھی اظہار اطمنان کیا۔۔سیکرٹری بورڈ محمد طارق خان نے بتایا کہ حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق ہم یاتریو کی مہمان نوازی کے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔

انہوںنے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے حوالے سے مزید بتایا کہ سکھ یاتری ایک دن یہاں پر قیام کریں گے جسکے بعد یاتری سپیشل ٹرین کے ذریعے گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے ۔اس دوران گورودوارہ کے اطراف اور روٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں اضافی جنریٹرز موجود ہیں ۔میڈیکل ،کھانا اور رہائی انتظامات کے لیے سپیشل ٹیموں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب 29جون کو گورو دوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات