شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 22 جون 2018 14:44

شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔شہباز شریف 16 جون کو لندن اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے گئے تھے اور انہوں نے عید الفطر بھی لندن میں ہی منائی تھی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف گزشتہ روز قومی ایئر لائن کی پرواز پی کی758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے۔یاد رہے کہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز تاحال لند میں ہی موجود ہیں جنہوں نے کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وطن واپس آنے کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔