اسٹیج فنکاروں کی ٹی وی شوز میں شرکت، آمدنی، مقبولیت میں زبردست اضافہ

جمعہ جون 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء)اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی نجی ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے مزاحیہ شوز میں شرکت سے آمدنی کے ساتھ ساتھ مقبولیت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے مزاحیہ شوز میں جو اداکار پرفارم کر رہے ہیں ان میں کنگ آف کامیڈی امان اللہ ، افتخار ٹھاکر، نسیم وکی، سہیل احمد،جواد وسیم، سخاوت ناز، ساجن عباس، شاہد خان، اکرم اداس، سردار کمال، ناصر چنیوٹی، گلفام، قیصر پیا، روبی انعم، مہرو النساء، حسن مراد، گوشی خان، طارق ٹیڈی، سلیم البیلا، اکمل راہی، گوگا جی، واجد خان، ببو رانا، ارم طاہر، چاند برال، شاہزیب مرزا، طاہر نوشاد ، طاہر انجم، عمرن شوکی اور دیگر شامل ہیں۔