شارجہ:فری زون سے 26 سالہ خاتون کی لاش برآمد

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون نے خود کُشی کی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ جون 14:45

شارجہ:فری زون سے 26 سالہ خاتون کی لاش برآمد
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جُون 2018ء) شارجہ کے علاقے فری زون سے ایک 26 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ لاش علاقے میں واقع مزدوروں کی رہائش گاہ سے مِلی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش بُدھ کی رات مِلی۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ مرنے والی خاتون نیپال سے تعلق رکھتی تھی اور اس کی عمر 26 سال کے قریب تھی۔

اس لاش کی نشاندہی بلڈنگ میں مقیم ورکرز نے کی۔ خاتون کی موت کی وجوہات ابھی تک معلومات نہیں ہو سکیں۔تاہم پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بظاہر خاتون کی موت خود کُشی کے باعث ہوئی ہے‘ تاہم اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے جس کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی حتمی رائے دی جا سکتی ہے۔ جب بلڈنگ کے مکینوں کی جانب سے خاتون کی لاش کے بارے میں پولیس کو بتایا گیا تو علاقے میں موجود پولیس کی گشتی ٹیم‘ سی آئی ڈی افسران اور طبی امداد کے پیشے سے منسلک افراد جائے وقوعہ پر پہنچے اور خاتون کو ایک قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس خاتون کا کافی دیر پہلے انتقال ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری بھیج دیا گیاتاکہ پتا لگایا جا سکے کہ خاتون کی موت کس وجہ سے واقع ہوئی ہے ۔ اور اگر یہ خُود کشی ہے تو کس طریقہ سے کی گئی۔ پولیس نے متوفیہ کی موت کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں عینی شاہدین کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے بلڈنگ میں ایک عورت لیٹی دیکھی جو بالکل بھی حرکت نہیں کر رہی تھی۔ جس پر شک ہوا کہ شاید وہ مُردہ ہے۔ جس پر اس واقعے کی اطلاع پولیس کو کی گئی۔ جس نے لاش کوقبضے میں لے کر ہسپتال بھجوا دیا جہاں اُس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :