مقبوضہ کشمیر، نوجوانوں کی شہادت پر ترال میں مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال

جمعہ جون 15:03

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت پر جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ترال اور اسکے ملحقہ علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی ۔ مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھروں میں جا رہے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے عادل احمدلون ، دانش خالق اور محمد قاسم کو منگل کے روز پلوامہ کے علاقے ترال میں نازنین پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔