سردار مہتاب عباسی اور عائشہ گلا لئی نے ریٹرنگ آفسیر کے فیصلے کے خلاف ایپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کردی

جمعہ 22 جون 2018 15:03

سردار مہتاب عباسی اور عائشہ گلا لئی نے ریٹرنگ آفسیر کے فیصلے کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی اور سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے حلقہ این اے 53 کے ریٹرنگ آفسیر کے فیصلے کے خلاف ایپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الگ لاگ دائر ہونے والی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ دائر درخواستوں میں ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔