جلد ہی نیا ممبر انسانی حقوق کونسل میں امریکہ کی جگہ لے لے گا،چیئرمین

کونسل دنیا کا واحد پلیٹ فارم ہے جہاں پر انسانی حقوق کے امور پر بات چیت کی جاتی ہے، وو جیسلیو سک

جمعہ 22 جون 2018 15:11

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کے چیئرمین وو جیسلیو سک نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل متعلقہ ضروریات وضوابط کے مطابق امریکہ کی جگہ نئے ممبر کا جلد از جلد انتخاب کریگی ،انسانی حقوق کونسل دنیا کا واحد پلیٹ فارم ہے جہاں پر مختلف حکومتیں انسانی حقوق کے امور پر بات چیت کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کے چیئرمین وو جیسلیو سک نے جنیوا میں کہا کہ انسانی حقوق کونسل متعلقہ ضروریات وضوابط کے مطابق امریکہ کی جگہ نئے ممبر کا جلد از جلد انتخاب کریگی کیونکہ امریکہ نے انسانی حقوق کونسل کی رکنیت کو چھوڑ نے کا اعلان کیا ہے۔اسی روز جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی38ویں کانفرنس میں وو جیسلیو سک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل دنیا کا واحد پلیٹ فارم ہے جہاں پر مختلف حکومتیں انسانی حقوق کے امور پر بات چیت کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :