میکسیکو سرحد پر تعمیر دیوار کے بجٹ کامعاملہ، ٹرمپ نے کانگریس کو ستمبر میں حکومتی شٹ ڈاون کی دھمکی دیدی

جمعہ 22 جون 2018 15:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ٹرمپ نے کانگریس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیرکا پورا بجٹ منظور نہیں کرتی تو حکومتی شٹ ڈاون کا اعلان کر دیں گے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کانگریس میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کا پورا بجٹ منظور نہیں کرتی تو وہ ستمبر کے مہینے میں فیڈرل حکومت کو شٹ ڈاون کر دیں گے۔

ٹرمپ نے ریپبلکن ارکان اور وائٹ ہاوس کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے ملاقات میں میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کیلئے کانگریس کے ذریعے صرف 1.6 ارب ڈالر بجٹ کی منظوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس دیوار کی تعمیر کیلئے انہیں 25 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اگر کانگریس اس کیلئے پورا بجٹ پاس نہیں کرتی تو وہ ستمبر میں حکومتی شٹ ڈاون کا اعلان کر دیں گے۔