مہاجرین بردار جرمن این جی او کے جہاز کو قبضے میں لے لیا جائے گا،اٹلی کی دھمکی

جمعہ 22 جون 2018 15:11

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) اٹلی نے جرمن مہاجرین کا لانے والے جرمن این جی او کے جہاز کو قنضے میں لینے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی نے کہا ہے کہ وہ دو سو چھبیس مہاجرین کو لانے والے امدادی جہاز لائف لائن کو قبضے میں لے لے گا۔

(جاری ہے)

ایک غیر سرکاری فلاحی جرمن تنظیم لائف لائن کے امدادی جہاز نے جس پر ہالینڈ کا جھنڈا لہرا رہا ہے، لیبیا کے ساحل سے بین الاقوامی پانیوں میں ڈوبتے مہاجرین کو بچایا تھا اور ایک اطالوی بندرگاہ میں لنگر انداز ہونے کی درخواست کی تھی۔ اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے تاہم جہاز کو ہالینڈ کی طرف جانے کو کہا ہے۔ ہالینڈ نے جہاز کی ذمہ داری لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا ہے کہ یہ جہاز ہالینڈ میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :