یورپی یونین کا یونانی بیل آئوٹ پیکج ختم کرنے کا اعلان

یونان کو 15ارب یورو کی آخری ادائیگی کی جائے گی، قرض لوٹانے کی مدت میں 10برس توسیع کر دی جائیگی

جمعہ جون 15:11

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) یورپی یونین نے یونان کا بیل آئوٹ پیکج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، یونان کو 15ارب یورو کی آخری ادائیگی کی جائے گی، قرض لوٹانے کی مدت میں 10برس توسیع کر دی جائیگی۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق یونان کے لیے آٹھ سال سے جاری مراعاتی پیکج کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی انیس ریاستوں کے وزرائے خزانہ یونان کے بیل آٹ پروگرام کو ختم کرنے کی شرائط پر متفق ہو گئے ہیں۔

شرائط کے مطابق یورپی یونین یونان کو پندرہ ارب یورو کی آخری ادائیگی کرے گی جبکہ یونان کو قرضہ لوٹانے کی مدت میں دس سال کی توسیع کی جائے گی۔ یورپی یونین وزرائے خزانہ کے مابین اس نئے معاہدے سے سن دو ہزار دس کے بعد سے یونان کے لیے جاری تیسرے بیل آٹ پیکج کا خاتمہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :